Advertisement

جیسنڈا آرڈن کی جگہ کرس بپکنز نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نامزد

نیوزی لینڈ کی جیسنڈا آرڈن کے ازخود استعفیٰ کے بعد کرس بپکنز کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے لیبر ایم پی کرس ہپکنز پارٹی کی قیادت کے لیے واحد امیدوار بننے کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی جگہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

وہ پہلی بار 2008 میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور نومبر 2020 میں کوویڈ 19 کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو جیسنڈا آرڈرن نے غیر متوقع طور پر ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ اب وہ اس عہدے کو مزید نہیں سنبھال سکتیں۔

نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کرس ہپکنز کب تک عہدے پر رہیں گے یہ غیر یقینی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

Advertisement

موجودہ نیوزی لینڈ کی حکومت مٰں 44 سالہ کرس ہپکنز اس وقت پولیس، تعلیم اور عوامی خدمت کے وزیر ہیں۔

Advertisement

کرس بپکنز کو وزیر اعظم بننے سے پہلے اتوار کو ایوان نمائندگان میں لیبر پارٹی کی طرف سے باضابطہ توثیق کی ضرورت ہوگی۔

اگر کرس بپکنز کو ایوان نمائندگان سے حمایت حاصل ہو گئی تو جیسنڈا آرڈرن اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر گورنر جنرل کو سونپ دیں گی، جس کے بعد چارلس کنگ کرس بپکنز کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نیوزی لینڈ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی سماجی عدم مساوات نے جیسنڈا آرڈرن کی مقبولیت کو اس وقت کی کم ترین سطح پر دیکھا۔

جیسنڈا آرڈن  نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ ملک کی لیبر پارٹی کی عوامی منظوری بھی اسی طرح کم تھی۔

کرس ہپکنز کی تقرری نے وزیر انصاف کیری ایلن کے نیوزی لینڈ کے پہلے ماوری وزیر اعظم بننے کے فوری امکان کو ختم کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version