Advertisement

شمالی کوریا نے ‘انتہائی سرد’ موسم کا الرٹ جاری کر دیا

شمالی کوریا کے حکام نے جزیرہ نما کوریا میں سردی کی لہر کے باعث ملک میں شدید موسمی حالات سے خبردار کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کے ایک ریڈیو براڈکاسٹر نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی نیچے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے ریڈیو براڈ کاسٹر نے کہا کہ یہ غیر معمولی سرد موسم ملک کے غریب ترین حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

جنوبی کوریا نے بھی سردی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ شمالی چین کو ریکارڈ کم درجہ حرارت کا سامنا ہے۔

اس ہفتے جاپان میں بھی درجہ حرارت ایک دہائی میں اپنی کم ترین سطح پر گرنے کی توقع ہے، اور جاپانی حکومت نے بھی شدید سرد موسم کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement

اگرچہ شمالی کوریا دیگر مقامات کی طرح انتہائی یا منفی موسم سے متاثر ہوا ہے، لیکن اس کے لوگوں پر اس کے اثرات کے بارے میں بہت کم معلوم ہے۔

ملک کے جنوبی ہیمگیونگ، شمالی ہیمگیونگ اور ریانگینگ شمالی کوریا کے غریب ترین صوبے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے باہر بجلی کا استعمال غیر معمولی ہے، اور ان جگہوں کے گھرانوں میں مبینہ طور پر سردیوں کے دوران گرمی کے لیے لکڑیاں، اور خشک پودوں کو جلایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے اپنے دروازوں اور کھڑکیوں کے گرد پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں۔

ریڈیو فری ایشیا نے دسمبر میں اطلاع دی تھی کہ ملک میں بڑی تعداد میں لوگ پچھلے سال کے آخر میں ایک اور انتہائی سردی کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے.

خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ یا تو بھوک سے مر گئے یا منجمد ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے، کیونکہ پارہ انجماد سے انتہائی نیچے گر گیا تھا اور علاقے میں خوراک کی کمی ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version