سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا

سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کے لیے پاکستان کے لیے حج کوٹہ پر دستخط کردیے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچے ۔ جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا۔
معاہدے کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب خان مروت، ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، بھی موجود تھے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے اور 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی، اور رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حج 2023 کے لیے درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔ جن ممالک کے وفود سے معاہدے دستخط ہوئے ہیں ان میں پاکستان ،ترکی، سوڈان، یمن، گھانا، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین شامل ہیں۔
معاہدوں کا تعلق عازمین کی تعداد، آمد اور روانگی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے ہے۔ حج پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد داخلی عازمین اپنے اہل خانہ کو شامل کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے 13 ممالک کے وزرا پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور، اردن کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد خلایلہ، بنگلہ دیش کے وزیر دینی امور محمد فرید الحق اور ایران کے وزیر حج سید صادق الحسنی شامل تھے۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تمام وفود کو حج منصوبے سے آگاہ کیا ہے اور عازمین کو پیش کی جانے والی نئی سہولتیں کے متعلق تفصیلات بتائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News