Advertisement

بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کریں، بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر چاغی کو حکم

بلوچستان ہائیکورٹ

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم

عدالتِ عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کریں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں بی اے پی کے رہنماء حاجی احمد شاہ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے معاملے میں  حاجی احمد شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی۔

ڈپٹی کمشنرچاغی حسین جان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے 3 ایم پی او اور 16 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پربرہمی کا اظہارکیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ آپ ڈپٹی کمشنراس لیے بنے ہیں کہ لوگوں کو بند کرتے پھریں۔

Advertisement

عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے لوگوں کو ایم پی او ایکٹ کے تحت گرفتارکیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان نے عدالت میں بیان دیا کہ 12 لوگ حراست میں ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آدھا بلوچستان ڈپٹی کمشنرز نے بند کر رکھا ہے۔

عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنرچاغی کو حکم دیا کہ بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کریں۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو سب ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے مقدمے کی پیروی محمد ارشد ایڈوکیٹ نے کی جب کہ حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Advertisement

حاجی احمد شاہ کو 14 دسمبر 2022 کو بلدیاتی انتخابات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version