Advertisement

عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی ذمہ داریوں کی مدت ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد کردہ عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی ذمہ داریاں ختم ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا نظم و نسق اپنے ہاتھ میں لینے والی مینجمنٹ کمیٹی نے سلیکش کمیٹی کو تحلیل کر کے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی جو محمد وسیم کی سربراہی میں کام کر رہی تھی اسے گزشتہ سال 24 دسمبر کو تحلیل کیا گیا تھا، اور عبوری سلیکش کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے سربراہ شاہد آفریدی تھی۔

پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار بطور رکن اور ہارون رشید کو کنوینر کے طور پر شامل کیا گیا تھا جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈز منتخب کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے جس کے بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی مدت بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے سیریز کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر کردار ادا کرنے کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ امید ہے کہ میں اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، اور میں ہمیشہ کسی بھی طور پر پاکستان کی خدمت کیلیے دستیاب رہوں گا۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ میں پرُ اعتماد ہوں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان کی بیٹنگ پر بھ خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version