Advertisement

ایم کیوایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی،گورنرسندھ

کامران ٹیسوری

گورنرسندھ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو ملانے کی خواہش پے گورنرسندھ کامران ٹیسوری مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی رہائشاگاہ پہنچے،دونوں شخصیات کی پچاس منٹ ون ٹو ون ملاقات رہی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چئیرمین آفاق احمد کو بھی اس انضمام کا حصہ بننے کی درخواست کی جس پر آفاق احمد نے معذرت کرلی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی ،خواہش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ساتھ بیٹھیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں۔

آفاق احمد نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی سمت درست ہے اور کسی انضمام کا حصہ نہیں بنوگا لیکن شہر کی بہتری کے لیے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر گورنر سندھ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کراچی سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نظر نہیں آرہا، اس چہر کو بہتر کرنے کوئی مسیحا نہیں آئیگا ہمیں خود ہی ٹھیک کرنا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغانی بستیاں بنا رہے ہیں ، وفاق سے بات کی ہے کہ انھیں باڈر سے ہی واپس بھیجا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version