Advertisement

صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

سی ٹی ڈی

کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

صوابی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

پولیس کے مطابق صوابی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ہنڈ کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور آخرکار آپریشن کے دوران خودکش حملہ آوروں نے راہ فرار نہ پاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک شرپسند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، شرپسندوں کے خلاف رات گئے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں خودکش حملہ آوروں کی ہلاکت اور ایک شرپسند کی گرفتاری سے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version