Advertisement

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی

منی بجٹ

منی بجٹ لانے کی تیاری

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے معاہدے میں طے شدہ شرائط پوری کرنے پر کام کا آغاز کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو مکمل کرنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعظم

منی بجٹ کے مسودہ کے تحت متعدد لگژری اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے اور 70 ارب روپے کے لگ بھگ اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement

پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے اور گیس کے نرخ میں 30 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جب کہ مختلف صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 25 فیصد تک بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے اور تمام اقدامات کا آغاز یکم فروری سے ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو اقدامات سے متعلق تجاویز وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور اسی تناظر میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیرسے مالی بحران کا سامنا

جس کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جب کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version