’’میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں‘‘

سابق چیئرمین نیب
سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد آفتاب سلطان نیب افسران سے الوداعی ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا۔ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔
آفتاب سلطان نے خطاب میں کہا کہ ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندر کرو جبکہ دو اربوں والے باہر ہیں۔ نیب افسران صرف قانون کی سنیں اور کسی کی مداخلت برداشت نہ کر دیں۔
عہدے سے مستعٰفی ہونے والے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے مذید کہا کہ نیب افسران ڈٹ کر آزادی سے کام کریں۔
واضح رہے کہ آفتاب سلطا ن 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائزرہے اورپولیس سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔
آفتاب سلطان سابق آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم عہدوں میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو یوسف رضا گیلانی نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا تھا۔ بعد میں راجہ پرویز اشرف نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
آفتاب سلطان نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفٰی پیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نیا چیئرمین نیب کیسے اور کون مقرر کرے گا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

