Advertisement

اسپیس ایکس کے راکٹ کی خلاء میں روانگی آخری لمحات میں موخر

خلاء میں راکٹ بھیجنے والی مشہور کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ آج تکنیکی خرابی کے باعث آخری لمحات میں خلاء میں جانے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کی خبر کے مطابق ناسا کے بین الاقوامی کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس کا خلاء میں روانہ ہونے والا راکٹ اڑان سے ایک منٹ پہلے روک دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کے راکٹ میں روانگی سے ایک منٹ قبل تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے فوری طور پر پرواز کو روکنے کا حکم دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ کی روانگی کے لیے الٹی گنتی کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے پرواز میں صرف دو منٹ باقی رہ گئے تھے، کہ راکٹ کے اگنیشن سسٹم میں خرابی ظاہر ہو گئی۔

اسپیس ایکس کے ترجمان نے فوری طور پر کچھ بتانے سے گریز کیا اور نہ ہی اس بات کا پتہ چل سکا ہے کہ راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کی دوبارہ کوشش کب ہو گی، کیونکہ آئندہ آنے والے دنوں میں علاقے میں خراب موسم کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راکٹ کے کیپسول میں دو روسی اور ایک متحدہ عرب امارات کے خلاباز سمیت چار افراد موجود تھے جنہیں کیپسول سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ خلاباز اس راکٹ کے ذریعے ایک مہینے کے مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے تھے، جہاں انہیں گزشتہ سال اکتوبر سے خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کی جگہ لینی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version