پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے، احسن اقبال

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بنیاد 2017میں رکھی گئی۔ فرضی کہانی پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے آزاد ہوا۔ نوازشریف دورمیں بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ نوازشریف کے دورمیں 2ہزارکلو میٹرموٹرویز بنائی گئیں۔
پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ قانون کی حکمرانی معاشرےکی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی کےلیے ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر جھوٹےمقدمے بنائے، سماعت کی تاریخ کےلیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، آج عدلیہ آزاد ہے ماضی میں نہیں تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان گرفت میں آتا ہے تو سوشل میڈیاسے گالیاں نکلواتا ہے۔ عمران خان نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو برطرف کیا، بھلاہوجسٹس قاضی فائزکاایک سال تک دھکےکھانےکےبعدکیس کانوٹس لیا۔
انھوں نے کہا کہ عمران نیازی، عثمان بزدارسپریم کورٹ کےفیصلےکیساتھ فٹبال کھیلتے رہے۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کا نوٹس تک نہیں لیا، عمران خان نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے؟ کیوں عمران خان کے آگے عدالتیں، قانون، آئین بے بس ہے۔
احسن اقبال نے مذید کہا کہ عمران خان نے گالیاں نکالنےکی سائنس سیکھی ہے، فیصلے اس بنیادپر ہوں گے کس کے پاس زیادہ گالیاں نکالنےکی صلاحیت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

