تمیم اقبال کی بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تمیم اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تمیم کمر کی انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور بنگلہ دیش کے لیے ان کا آخری میچ تقریباً چھ ماہ قبل ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔
تمیم اقبال نے جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیا تھا لیکن بی پی ایل کے آخری دو کھیلوں میں انہیں بینچ پر بٹھایا گیا تھا تاکہ وہ انگلینڈ کی سیریز کی تیاری کر سکیں۔
بنگلہ دیش کے ون ڈے اسکواڈ میں توحید ہردوئے، جن کا بی پی ایل شاندار تھا، نے سیریز میں جگہ بنائی اور تیج الاسلام کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں شامل یاسر علی، انعام الحق، نورالحسن اور نسیم احمد اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ یاسر اب بھی سلیکٹرز کے ریڈار پر ہیں۔
چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ہم اب بھی ایک کرکٹر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر سکتے ہیں اور ہم پریکٹس گیم کی کارکردگی پر غور کریں گے۔”
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 24 فروری کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

