کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ؛ دہشتگردوں کی دوسری سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی پولیس چیف دفتر حملہ
کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے ملزمان کے پہنچنے کی دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگٸی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے سے قبل دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد شاہراہ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ کے راستے سے کے پی او دفتر کی جانب داخل ہوئے، کار سوار دہشت گرد پیٹرول پمپ کے راستے اندرونی سڑک پرداخل ہونے کے بعد پولیس چیف آفس کی جانب مڑگئے۔
فوٹیج میں پولیس چیف آفس کیساتھ پیٹرول پمپ پر دہشتگردوں کی گاڑی کو آتے ہوئے دیکھا گیا ، دہشتگرد گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہاٸی بیم پر آن کرکے باآسانی کے پی او کے عقب تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

