Advertisement

شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دوپہرتک ملتوی

شیخ رشید

شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دوپہرتک ملتوی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دوپہرتک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

پراسیکوٹر عدنان اور مدعی وکیل محمد سلمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ہائی کورٹ گیا تھا، ابھی تک ریکارڈ لے کر کچہری نہیں آیا۔

مدعی وکیل کی جانب سے دو روز کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس میں کہا گیا کہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر تیاری کرنی ہے، دو روز درکار ہیں جس پر جج عمر شبیر نے کہا کہ دو روز تو نہیں لیکن ایک دن کا وقت دے دیتا ہوں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

Advertisement

شیخ رشید کے وکیل سردارعبد الرازق نے عدالت سے شیخ رشید سے ملاقات کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ شیخ رشید اب تو جیل میں ہیں آپ ملاقات کرلیں۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو کراچی میں موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روکتے ہوئے شیخ رشید پر درج ایف آئی آرز معطل کردیں اور بار کونسلز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کیے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم سنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version