مالی مشکلات کے باوجود نوجوان طبقے کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے اس لئے مالی مشکلات کے باوجود ملک کے نوجوان طبقے کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فری لانسر کارڈ کا افتتاح کر دیا ہے اور وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے قرضےلےکر اس سےکاروبار کرکے بتایا کہ کسی سےکم نہیں، قرضوں کی واپسی سےثابت ہوگیا نوجوان ایمانداری سےکام کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان طبقےکو کاروباری مواقع کیلئے قرضے دیئےجارہے ہیں، نوجوانوں کو قرضے دینا نوازشریف کے وژن کا تسلسل ہے، نوازشریف نے 2013میں یوتھ لون اور روزگاراسکیم شروع کی تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایم یوتھ لون اسکیم کاآغاز پنجاب سےکیا گیا تھا، اس پروگرام سے اربوں روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے جس سے نوجوانوں کو فائدہ ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط بات پھیلی ہوئی تھی کہ بینک قرضے دیں گے تو شاید ریکوری نہ ہو، نوجوانوں کے قرضوں کی سکیم شروع ہوئی تو 99 فیصد ریکوری ہوئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ایمانداری سے قرضے لے کر کام کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی 100 ارب کے قرضے معاف ہوچکے ہیں، اس پروگرام کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں کیونکہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

