Advertisement

آئی ایم ایف معاہدے سے مزید مہنگائی ہوگی، وزیراعظم کا اعتراف

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مزید مہنگائی ہوگی کیوں کہ ہمیں اس معاہدے کی وجہ سے مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ 

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پوری کی گئی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پاجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تقریباً تمام شرائط پوری کرلی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے کچھ سبسڈیز ختم کرنے کو کہا ہے اور کہا گیا ہے کہ غریب کو سبسڈی دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری 

وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد کچھ مشکلات ضرور آئیں گی اور اس کے نیتجے میں مہنگائی بڑھے گی تاہم منی بجٹ میں کوشش کی گئی غریب پر بوجھ نہ پڑے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، ایک دن آئے گا جب آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ترقی کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے تفصیل سے کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لیا، حکومت نے کفایت شعاری کا آغاز خود سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی، مشیروں نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وزراء بجلی، پانی، گیس، ٹیلی فون کے بل اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ تمام وزراء سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیر ملکی دوروں پر کابینہ ارکان فائیو سٹار ہوٹلز میں قیام نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ نے جاری اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 2024 تک تمام پرتعیش اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی، وزراء کو صرف ناگزیر غیر ملکی دوروں کی اجازت ہوگی جب کہ تمام وزراء اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version