Advertisement

ورلڈ کپ کا بائیکاٹ، پاکستان کو سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا ہو گا، آکاش چوپڑا

بھارت کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ اگر پاکستان نے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور ہندی زبان کے معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے واضح طور پر ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ابھی تک حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ حال ہی میں بحرین میں ہونے والی میٹنگ میں تعطل برقرار ہے۔ فیصلہ مارچ تک ملتوی کر دیا گیا.

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ہوتا ہے تو پاکستان شو پیس ایونٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گا۔

آکاش چوپڑا نے یوٹیوب چینل پر پاکستان کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں آئے گا، کیا پی سی بی اتنا بڑا فیصلہ کر سکتا ہے۔

Advertisement

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں آپ کو تحریری طور پر دے سکتا ہوں، چاہے ایشیا کپ ہو یا نہ ہو لیکن اس کی 120 فیصد گارنٹی ہے کہ پاکستان بھارت آئے گا اور ورلڈ کپ بھی کھیلے گا۔

Advertisement

آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے میں اگر پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے.

واضح رہے کہ ایشیا کپ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے عین قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونے والا ہے۔

آکاش چوپڑا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتا اور وہ اپنے حصے کا پیسہ بھی اے سی سی کے ممبران میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا تھا بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں ایک بڑے بھائی کے طور پر شامل ہے، اور یہ بات طے ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version