Advertisement

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

شاہد خاقان عباسی

ایل این جی ریفرنس کیس میں غیرحاضرملزمان کو دوبارہ طلبی کےنوٹس جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورعظمی عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جج ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت آ رہے تھے، راستے میں تھے، انہیں عدالت پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی۔

بیرسٹرظفر اللّٰہ نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے وقت پر نہ پہنچ پانے پرعدالت نے وارنٹ جاری کر دیے۔

Advertisement

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

اس سے قبل اسی احتساب عدالت نے آج ایل این جی ریفرنس میں رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی اورعظمٰی عادل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version