Advertisement

ہمارے اراکین قومی اسمبلی میں جائیں گے، شہزاد وسیم

شہزاد وسیم

ہمارے اراکین قومی اسمبلی میں جائیں گے، شہزاد وسیم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہمارے اراکین آج قومی اسمبلی میں جائیں گے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے کی تکریم کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا واضح آرڈر ہے جس طرح ان اراکین کے استعفے قبول کیے گئے وہ غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ آج ہمارے اراکین قومی اسمبلی میں جائیں گے، انشاللہ ہمارا اپنا لیڈر آف اپوزیشن ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل کرنے کے معاملے پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ایم این ایز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین جے پراکاش، عزالہ سیفی، نفیسہ خٹک، شنیلہ روتھ، ساجدہ بیگم، فوزیہ بہرام اور سینیٹر شہزاد وسیم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

Advertisement

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی پی ٹی آئی کے ارکان کو ایوان میں آنے سے روکنے کی تیاری

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان کو ایوان میں واپس آنے سے روکنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا تھا کہ اسپیکر آفس کو لاہور ہائی کورٹ کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں ملا، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ملے گا تو اسپیکر جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

  اسپیکر آفس کے ذرائع نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کا استعفے قبول کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، پی ٹی آئی کے 43ارکان کو ایوان میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

خیال رہے کہ  گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا۔

عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے کے استعفی منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version