Advertisement

شیخ رشید ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

شیخ رشید

شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی کے معاملے میں عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی کے معاملے میں انھیں اڈیالہ جیل سے سیشن عدالت اسلام آباد لایا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں میں سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید اس وقت حراست میں ہیں۔ راہداری ریمانڈ اور سفری ریمانڈ دو مختلف چیزیں ہیں۔ مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی۔ شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، حراست میں ہیں۔

شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت

وکیل علی بخاری نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ مری پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ جس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہو وہ تفتیش نہیں کرسکتا۔ شیخ رشید کے گھرپردھاوا بولا گیا، آئین انسانی حقوق فراہم کرتاہے

Advertisement

وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ شیخ رشید کی جانب سے سولہ باروزیر رہنے کے بیان سے کس کو خطرہ ہوگیا؟ متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ چھٹی پرہیں، مری پولیس کل بھی راہداری ریمانڈ کی استدعا کرسکتی تھی۔

وکیل شیخ رشید نے کہا کہ کیا ہوم سیکریٹری لاہور، ڈی سی راولپنڈی یا متعلقہ انتظامیہ کو گرفتاری سے آگاہ کیاگیا؟ شیخ رشید کے گھر سے سب کچھ برآمد کرلیا، پھر راہداری ریمانڈ کیوں چاہیے؟

جوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ راہداری ریمانڈ مسترد ہونے کے فیصلے کی کاپی ہے؟ جس پرمی پولیس نے جواب دیا کہ کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا، زبانی کلامی بات ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی ہو چکی ہے۔ مجھ سے جیل میں تھانہ مری میں درج مقدمے میں تفتیش ہو چکی ہے۔

’’موت میری محبوبہ، ہتھکڑی میرا زیور اور جیل میرا سسرال ہے‘‘

پراسیکوٹرعدنان نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق دلائل میں کہا کہ آپ کی عدالت سے صرف راہداری ریمانڈ کے حوالے سے معاملہ آیا ہے۔ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پرہیں، شیخ رشید کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ آپ راہداری ریمانڈ کی درخواست پر دلائل نہیں سن سکتیں۔

Advertisement

وکیل علی بخاری نے کہا کہ میں نے کہا کہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ متعلقہ عدالت پہلے ہی سنا چکی ہے۔

شیخ رشید کے وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیے کہ شیخ رشید پر مقدمہ صرف ایک کہانی بنانے کے لیے درج کی گئی، شیخ رشید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمہ درج کیاگیا، شیخ رشید پر ایک ہی نوعیت کی لسبیلہ اور کراچی میں بھی مقدمہ درج کیاگیا۔

وکیل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کو صرف دماغی طور پر ٹارچر کرنے کی کوشش کی جارہی، شیخ رشید پر پریشر ڈالا جارہاتاکہ وہ اپنا بیان تبدیل کرلیں۔ شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے، جان چلی گئی تو کون ذمے دار ہوگا؟ عدالت اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ شیخ رشید کی جان کو نقصان نہیں ہوگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شیخ رشید کو کل دن دو بجے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مری پولیس شیخ رشید کو ایف ایٹ کچہری سے لے کر روانہ ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version