Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خان عباسی نے پارٹی سنئیر نائب صدر سے استعفی دے دیا ہے، شاہد خاقان عباسی کافی عرصے سے پارٹی پالیسوں سے نالاں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر نائب صدارت مریم نواز کو دینے اور مشاورت میں شامل نہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی قیادت سے ناراض ہیں۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے ناراضگی طول پکڑ گئی، ملکی اور پارٹی کے بڑے فیصلوں انکو مسلسل نظر انداز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی ناراضگی کی بڑی وجہ پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے عملی طور پر ہٹاناہے۔

Advertisement

لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے مریم نواز کو فی الفور شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی، ن لیگ میں بااثر سیاسی دھڑا مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرے گا۔

Advertisement

ن لیگ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہد خاقان عباسی ناراضگی کی وجہ سے مریم کے استقبال کے لئے بھی نہیں گئے، مریم نواز آئندہ چند روز میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا پیغام

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  پارٹی عہدے کا کوئی لالچ نہیں، عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بنے پر استعفی دیا ہے اور مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ ہٹانے پر بھی اعتراض تھا۔

ذرائع کے مطابق انکا مزید کہنا ہے کہ سنیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بغیر مریم نواز کو عہدہ دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ شہباز شریف کو موصول

Advertisement

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو موصول ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر شہباز شریف نے استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

مریم نواز کا شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز  نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کرکے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version