استعفوں کی منظوری کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کراچی کے اراکین کا عدالت سے رجوع

استعفوں کی منظوری کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
استعفوں کی منظوری کے معاملے میں پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق استعفوں کی منظوری کے معاملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کراچی کے سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں، ضمنی الیکشن کے انعقاد کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔
تحریک انصاف کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ درخواست گزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں، لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظورکرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ تمام اراکین اسمبلی کو ان کی نشستوں پر بحال کردیا ہے، لاہورہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روکنے کا بھی حکم دیا ہے، لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی میں ضمنی الیکشن کا جواز نہیں۔
تحریکِ انصاف کے درخواست گزاروں میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان خان، فہیم خان، عطا اللہ خان، آفتاب جہانگیر اور دیگر شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کےمعاملے پر بھی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

