Advertisement

لاپتا افرادکی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پرسیکریٹری دفاع اورداخلہ سے رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

سندھ  ہائی کورٹ نے آٹھ سال سے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پرسیکریٹری دفاع اور داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی کے ملازم فرقان سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

8 سال سے لاپتا افرادکی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئےسیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگا سکتے تو درجنوں جے آئی ٹیز اجلاس منعقد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،  لاپتا افرادکی کے اہل خانہ پریشان ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

بزرگ والدہ کی آہ بکا

Advertisement

کمرہ عدالت میں لاپتا شہری فرقان کی بزرگ والدہ نے آہ بکا کی اور بیان دیا کہ آٹھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

بزرگ والدہ کمرہ عدالت میں رو پڑیں کہا کہ مار دیا ہے تو لاش دے دو زندہ ہے تو بیٹے کی شکل دکھا دو۔

سندھ ہائی کورٹ نے مارچ کے پہلے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version