اسلام آباد ہائیکورٹ نے موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کرنے سے روک دیا

شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موچکو اور لسبیلہ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی جو کہ اب 12 بجے تک ملتوی ہو گئی ہے۔
شیخ رشید کے وکلاء نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے جبکہ سرکاری وکلاء کے نمائندے نے دلائل کے لئے مہلت طلب کی جس پر سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے خلاف کراچی میں درج مقدمے کا معاملہ
کراچی پولیس کے تفتیشی اور پراسیکیوٹر محمد انور عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
پراسیکیوٹر نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے لئے دورانیہ کیا ہو گا؟
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پراسیکیوٹر ہیں آپ کو قانون نکات کا علم ہونا چاہیے۔
کراچی پولیس شیخ رشید سے تفتیش کے لئے جیل روانہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News