ای سی سی اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ای سی سی اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کی جانب سے بھیجی گئی سمریوں کی ای سی سی نے منظوری دی۔
ای سی سی اجلاس نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔
پیرا سیٹا مول کی فی گولی قیمت میں 25 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ پیراسیٹامول ایکسٹرا کی قیمت میں 42 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں؛ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ
واضح رہے کہ پیٹرول ، بجلی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزارت صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی ( ڈریپ ) کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہےجن میں سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات شامل ہیں۔
ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد کلوروکوائن کی قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

