انڈونیشیا میں زلزلہ، کیفے منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں 5.4 شدت کے زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے پاپوا کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے 5.4 شدت کے زلزلے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ علاقے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک کیفے کے سمندر میں گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جوفزیکل ایجنسی کا کہنا ہے زلزلہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1.28 بجے جیا پورہ شہر کے جنوب مغرب میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
جیا پورہ ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ آصف خالد نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کیفے سمندر کے کنارے قائم تھا جو سمندر زمین بوس ہو کر سمندر میں گر گیا۔
جیا پورہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر حفاظت کے لیے بھاگے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں علاقے میں تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے اور ایک زیر آب عمارت دکھائی دے رہی ہے جو ساحلی پانی میں اپنی چھت تک دھنس گئی ہے۔
انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

