Advertisement

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کے نام قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا وہ پیش نہیں ہوئے، پیش نہ ہونے پرعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کے دوران جج نے حکم دیا تھا کہ عمران خان ادھر آ جائیں، فردِ جرم عائد ہو جائے تو پھر چلے جائیں۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛  گذشہ سماعت کا احوال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version