Advertisement

پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے آج میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے جو 13 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے چار مقامات پر منعقد ہوں گے۔

ملتان اور کراچی میں لیگ کے میچز 13 سے 26 فروری تک ہوں گے، جس کے بعد ایکشن لاہور اور راولپنڈی منتقل ہوگا جہاں 26 فروری سے 19 مارچ تک 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے تین ممبران علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے ساتھ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا ہوں گے۔

ایلیٹ پینل آف امپائرز کو محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید سپورٹ کریں گے جو فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق ممبر روشن مہاناما لگاتار آٹھویں سال واپس آئیں گے اور پانچ میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک اور محمد انیس شامل ہیں۔

Advertisement

انگلینڈ کے لیے 13 ون ڈے کھیلنے والے وارف اور انگلینڈ کے لیے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے والے سیگرز سری لنکا کے پالیا گروگے کے ساتھ آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے ممبرز ہوں گے۔

Advertisement

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گف کی چوتھی شرکت ہوگی، جبکہ یہ ایلنگ ورتھ کی چھٹی ایچ بی ایل پی ایس ایل ہوگی۔

ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کریں گے جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔ محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔

علی نقوی 14 فروری کو کراچی میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی کے میچ میں پلےنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ احسن رضا اور انگلینڈ کے ایلکس وارف آن فیلڈ امپائر، روچیرا پالیا گروگے تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version