Advertisement

پاکستان کا ترکیہ میں زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامورکی طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت، عوام کو جنوبی ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر گہرا دکھ، شدید صدمہ ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے المناک جانی نقصان پر برادر ترک عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ترک ہم منصب میولت چاواشولو سے رابطہ کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تعزیت، اظہار یکجہتی کے ساتھ بھرپور مدد کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے، این ڈی ایم اے خیمے، کمبل، جان بچانے والی دیگر اشیاء ترکی روانہ کر رہا ہے، آفت زدہ علاقوں میں تربیت یافتہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بمعہ آلات اور ادویات روانہ کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  انقرہ میں پاکستانی مشن مسلسل متعلقہ ترک حکام سے رابطے میں ہے، پاک، ترک حکام زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے کسی بھی اضافی ضرورت کی نشاندہی کر رہے ہیں، پاکستان غیرمعمولی قدرتی آفت کے تناظر میں برادر ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ترکیہ کو امدادی کاوشوں، بحالی اور تعمیرنو کے مراحل میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version