Advertisement

ارشد ووہرا کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

ارشد ووہرا

ارشد ووہرا کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

این اے 244 میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی کو بھی چیلنج کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 244 میں الیکشن ٹریبونل نے ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے درخواست کی سماعت کی۔

ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی کو مخالف امیدوار رانا ذکی شمسی کی جانب سے چیلنج گئے تھے۔ ارشد ووہرا کے این اے 244 سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ارشد ووہرا دو پارٹیوں کے بیک وقت ممبر ہیں۔ ارشد ووہرا پی ایس پی کے وائس چیئرمین ہیں اور کاغذات نامزدگی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے۔

Advertisement

جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کیا ایم کیوایم نے ارشد ووہرا کو ٹکٹ جاری کردیا؟  جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ پی ایس پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

وکیل درخواست گزار مخالف امیدوار رانا ذکی شمسی نے مؤقف پیش کیا کہ ٹکٹ تو جاری نہیں ہوا مگر کاغذات نامزدگی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے یہ استدعا کی کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی سیکشن 202 اور 203 کے تحت ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن ٹربیونل نے مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست بھی مسترد کردی تھی۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version