Advertisement

امریکی صدر پیشگی اطلاع دیئے بغیر یوکرین پہنچ گئے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اچانگ پیشگی اطلاعے دیئے بغیر یوکرین پہنچ گئے جہاں انہوں نے ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پیشگی اطلاع دیئے بغیر یوکرین کی سرزمین پر قدم رکھ دیا، انہوں نے اپنے ہم منصب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ یوکرینی حکومت روسی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر دفاعی دن کے طور پر منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران انہیں روس کے خلاف ہر قسم کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی متوقع دورہ یوکرین پر میزائل حملے کی دھمکی دی تھی، اس کے باوجود امریکی صدر یوکرین پہنچ گئے، لیکن امریکی صدر کے طیارے کی کیف کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ تک کسی کو کانوں کان خبر نہیں تھی۔

کیف کے ایئرپورٹ پر امریکی صدر کا استقبال صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیا ، جہاں سے امریکی صدر کو سخت حفاظتی گھیرے میں دارالحکومت کے وسطی علاقے میں لے جایا گیا۔

Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی باضابطہ ملاقات میں جو بائیڈن یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

 وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے دورہ یوکرین کے حوالے سے کہا کہ صدر یوکرین کو گولہ بارود، اینٹی آرمر سسٹم اور فضائی نگرانی کے لیے ریڈار فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version