عالمی مسابقت کیلئے پیداواری صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی مسابقت کے لئے پیداواری صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکسپورٹ میں اضافہ اور پاکستانی مصنوعات کی برانڈنگ کے موضوع پر راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے کامیاب برانڈ بناکر کامیابی حاصل کی، برآمدات کو بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی برانڈز کو مضبوط کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عالمی مسابقت کے لئے پیداواری صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان کے ہر سیکٹر میں معیاری مصنوعات موجود ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، پاکستان کی پائیدار اور ابھرتی ہوئی کمپنیاں بیرون ملک پاکستان کا برانڈ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاروں کو اگلے پانچ سالوں کے دوران برآمدات دوگنا کرنے کا لائحہ عمل تیارکرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے نجی شعبہ کی پشت پہ کھڑی ہوگی، عالمی سطح پر پاکستان کو ترجیحی برانڈ بنانے کے لئے ملکرکام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News