مبینہ جاسوس غبارہ ملنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین امریکی حدود میں مبینہ جاسوس غبارہ ملنے کے بعد ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک امریکی اخبار نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا دورہ چین ملتوی کر دیا جائے گا۔
نامعلوم امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مبینہ طور پر امریکی حدود میں ملنے والے ایک جاسوس غبارے کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پینٹاگون کا چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام
اہلکار کے مطابق وزیر خارجہ انتونی بلنکن نہیں چاہتے کہ چینی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں پر جاسوس غبارہ اثر انداز ہو۔
جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن براعظم امریکہ پر جاسوس غبارے کے اڑتے ہوئے پائے جانے کے بعد اپنا دورہ چین ملتوی کر دیں گے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا دورہ چین ملتوی کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News