جامنی شہد کے سوشل میڈیا پر چرچے

جامنی شہد کے سوشل میڈیا پر چرچے
شہد کی افادیت کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں اور اس کے استعمال سے دیگر بیماریوں سے محفوظ بھی رہتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی جامنی شہد کے بارے میں سنا ہے؟
ٹوئٹر صارف نے شمالی کیرولائنا سے جامنی شہد کی تصویر شیئرکی ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جامنی شہد کی پوسٹ کی جانے والی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جامنی شہد کی پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے جامنی رنگ کے شہد کے بارے میں سنا ہے؟
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/health/2022/11/595034/amp/
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جامنی شہد کی تصویر پر متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے منفرد رنگت والے شہد کو کھانے کی خوائش کا اظہارکیا۔
جبکہ دوسرے صارف نے کہا یہ تو دکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر حیران کر دینے والی تصاویر اور پوسٹ وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News