Advertisement

پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات کا ازخود نوٹس؛ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا اختلافی نوٹ

جسٹس اطہرمن اللہ

پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات کا ازخود نوٹس؛ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا اختلافی نوٹ

پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات کے ازخود نوٹس کیس کے معاملے جسٹس اطہرمن اللّٰہ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات کے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی آئینی اور قانونی حیثیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا صوبائی اسمبلیاں جمہوریت کے آئینی اصولوں کو روند کر توڑی گئیں۔ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا آرڈر پڑھ لیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کے اوپن کورٹ میں دیے گئے آرڈر کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ اس عدالت کی کارروائی کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن نہیں، ہمارے سامنے رکھے گئے سوال کو علیحدگی میں نہیں دیکھا جا سکتا، کیا اسمبلیاں آئینی مدت سے پہلے توڑنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ اسمبلی توڑنے کی قانونی حیثیت پر سوالات بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق ہیں،  ہمارے سامنے آنے والا معاملہ پہلے ہی صوبائی آئینی عدالت کے سامنے موجود ہے، اس معاملے کا سپریم کورٹ آنا ابھی قبل از وقت ہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے چارمعزز ججز نے پنجاب اورخیبرپختون خوا انتخابات ازخودنوٹس کیس سے معذرت کر لی۔ سماعت کا مکمل احوال لنک میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version