Advertisement

ہم جنس پرستوں کے خلاف بیان، جاپانی وزیر اعظم نے معاون کو برطرف کر دیا

جاپان کے وزیر اعظم نے اپنے معاون کو ہم جنس پرستوں کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کرنے پر برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ہم جنس پرستوں کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر اپنے معاون کو برطرف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے معاون ماسایوشی آرائی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ ہم جنس تعلقات میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ رہنا یا ان کو دیکھنا نہیں چاہیں گے۔

ماسایوشی آرائی نے یہ بھی خبردار کیا کہ جاپان میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی اجازت دینا بہت سے لوگوں کا ملک چھوڑنے کا باعث بنے گا۔

ماسایوشی آرائی کے اس بیان پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ یہ ریمارکس اشتعال انگیز اور ان کی حکومت کی پالیسیوں سے مکمل طور پر مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔

جاپان ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم جی 7 کا واحد ملک ہے جو اب بھی روایتی صنفی کرداروں اور خاندانی اقدار سے جڑا ہوا ہے اور ملک میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

تاہم، حالیہ پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر جاپانی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

جاپان میں حالیہ برسوں میں متعدد ہم جنس پرست جوڑوں نے بھی مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ماسایوشی آرائی کی برطرفی سے پہلے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے پارلیمنٹ میں ہم جنس شادی سے متعلق مسائل کے بارے میں بات کی تھی۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا کہ روایتی خاندانی ڈھانچے پر اس کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے اسے احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version