’’موت میری محبوبہ، ہتھکڑی میرا زیور اور جیل میرا سسرال ہے‘‘

’’موت میری محبوبہ، ہتھکڑی میرا زیور اور جیل میرا سسرال ہے‘‘
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پرشیخ رشید نے کہا کہ موت میری محبوبہ ہے، ہتھکڑی میرا زیوراور جیل میرا سسرال ہے۔ حکومت کو نیست و نابود کر دوں گا۔
اسلام آباد کچہری میں پیشی کے موقع پرسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کوئی خاص بات نہیں۔ مجسٹریٹ صاحبہ سے بات کروں گا کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی میں مجھے بلایا جائے۔ مجھ پرجھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں۔ میں سولہ بار وزیر رہا ہوں، میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں۔ میں نے دونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فوج سے کبھی لڑائی نہیں لڑی، میں فوج کا ہوں۔ میں اس عمر پرہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا۔ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے۔ میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں۔ میرے موبائل میں کسی بھارتی یا را کے ایجنٹ کا نمبرنہیں ہے۔
شیخ رشید کی کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو
شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی نے مجھے سے موجودہ مقدموں کی تفتیش نہیں کی۔ مجھ سے ہمیشہ سیاسی بات کی جاتی ہے۔ یہ عمران خان کو نااہل کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ باہر سے تین لوگ جیل میں مجھ ملنے آئے۔ جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں۔ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔ مجھے بھی وہ یہی کہہ رہے ہیں عمران کا ساتھ چھوڑو۔ یہ عمران خان کو کسی صورت نہیں آنے دیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا صوبائی اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے۔ مجھے ایک دفعہ جیل سے بھی لے جایا گیا۔ حوصلہ نہیں ہارنا جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا۔
انھوں نے مذید کہا کہ موت میری محبوبہ ہے، ہتھکڑی میرا زیور ہے اور جیل میرا سسرال ہے۔ حکومت کو نیست و نابود کر دوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شیخ رشید ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

