Advertisement

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

نقیب اللہ قتل کیس

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

نقیب اللہ قتل کیس کے معاملے میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیرعالم کی جانب سے سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیرعالم کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔

مقتول نقیب اللہ کے بھائی نے وکیل کے توسط درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version