Advertisement

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 630کلو گرام چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

  پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہےجس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گوادر پٹرولنگ ٹیم نے لینڈ کرورز سے کشتی میں منتقل کی جانے والی 630کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گاڑی، منشیات اورکشتی کو قبضے میں لے لیا،ملزمان پٹرولنگ ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 46.5ملین ڈالر ہے۔

     واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version