Advertisement

نیوزی لینڈ، سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم

نیوزی لینڈ کے شمالی علاقے میں آنے والے سمندری طوفان گیبریل کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال میں رہنے والے لوگوں نے ایک تکلیف دہ رات گزاری، کیونکہ سمندری طوفان گیبریل کے باعث طوفانی بارشوں اور ہواؤں کے علاوہ علاقے میں بجلی بھی معطل ہے۔

نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے کم از کم 46,000 گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے نو خطوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے جہاں 5.1 ملین آبادی میں سے تقریبا ایک تہائی سمندری طوفان گیبریل سے متاثر ہوئے ہیں۔

توقع کی جارہی تھی کہ طوفان پیر کی رات اپنے عروج پر ہوگا اور سیلاب کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

Advertisement

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں حکام نے پہلے 30 میٹر اونچے ٹاور کے آس پاس کے 50 گھروں سے لوگوں کو نکالا جن کے گرنے کا خطرہ تھا۔

Advertisement

ہنگامی خدمات کے رضاکاروں نے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی بھی اطلاع دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اتوار سے اب تک انہیں مدد کے لیے 100 سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں۔

سمندری طوفان گیبریل نیوزی لینڈ کے شمال سے ٹکرانے کے چند ہفتوں بعد آکلینڈ اور گردونواح کے علاقوں میں ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز پیر کے روز شمالی شہر میں پھنسے ہوئے لوگوں میں شامل تھے جب دارالحکومت ویلنگٹن اور دیگر جگہوں پر پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

وزیر اعظم کرس ہپکنز نے متاثرہ علاقے میں بحالی کے کاموں کے لیے 7.3 ملین ڈالرز کے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کی ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیر کیران میک اینلٹی نے کہا کہ حکومت ملکی تاریخ میں صرف تیسری بار قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version