بگ بیش لیگ، پرتھ اسکارچرز نے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آج پرتھ اسکارچرز نے برسبین ہیٹ کو شکست دے کر پانچویں مرتبہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کا فائنل آج پرتھ میں برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکارچرز کے مابین کھیلا گیا جس میں پرتھ اسکارچرز نے کامیابی سمیٹ لی۔
بی بی ایل 2023 کے فائنل میچ میں ٹاس برسبین ہیٹ نے جیتا اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ہیٹ کے جوش براؤن اور سام ہیزلیٹ نے اننگ کا آغاز کیا، 25 پر براؤن کے آؤٹ ہونے کے بعد نیتھن کریز پر پہنچے۔
نیتھن اور سام نے ٹیم کے اسکور کو 104 تک پہنچایا، سام 34 اور نیتھن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میکس برینٹ نے بھی 31 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
برسبین ہیٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، اسکارچرز کی جانب سے میتھیو کیلی اور جیسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں اسکارچرز کے اسٹیفن نے 21 ، جوش انگلز کے 26 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ اسکارچرز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کی خوبصورت 53 رنز کی اننگ سب سے نمایاں رہی۔
ٹیل اینڈر کوپر کونولی کے 11 گیندوں پر 25 رنز نے ٹیم کو ٹائٹل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پرتھ اسکارچر نے 4 گیندوں قبل 5 وکٹوں پر 178 رنز بنا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پرتھ اسکارچرز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کو شاندار نصف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

