Advertisement

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلوں کااقدام چیلنج

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلوں کےنگران حکومت کےاقدام کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں یہ درخواست شہباز اکمل جندران ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب بھر میں افسروں اوراسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلوں کے نگران حکومت کےاقدام کوچیلنج کیا گیا۔

شہباز اکمل جندران ایڈووکیٹ درخواست میں حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا اوراس میں مؤقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت نےغیر قانونی اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھرمیں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کےتبادلے کردیے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت کو تقروتبادلوں کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار حاصل نہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانے کےلئے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا یے۔

دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون کےتحت ٹینیورپوسٹ پرموجود افسروں کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے تک ٹرانسفر نہیں کیاجاسکتا۔ افسروں کےتبادلوں سےعام سائلین اور شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔ نگران حکومت نے سیاسی مفادات کےلئے افسروں کےتبادلے کرکےغیرقانونی اقدام کیا۔

Advertisement

شہباز اکمل جندران ایڈووکیٹ  نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کےکئے تبادلوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version