Advertisement

لیگی رہنما عدلیہ کے خلاف زہراگلنے سے باز نہیں آئے

خواجہ آصف

عدالت پرڈنڈوں سے حملے کرنے والوں کے ایک بار پھر عدلیہ پر وار کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف بھی عدلیہ پر وار کرنے میں پیچھے نہ رہے۔ خواجہ آصف  نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ میں اپنی حدود کراس کرنا نہیں چاہتا، میں تنقید کرنا نہیں چاہتا، یہ فیصلہ 9 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری کورٹ فریقین کو سن کر فیصلہ کرے، پوری قوم عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے۔

خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عدلیہ سے محاذ آرائی میں داخل ہوچکی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، نااہلی گالیوں سے نہیں چھپے گی، اس وقت عدلیہ کو بلیک میلرز مافیاز کا سامنا ہے، عدلیہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں حق و انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version