Advertisement

شمالی کوریا کے صدر نے فوج کو اپنی طاقت دکھانے کا حکم دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو بے مثال فوجی طاقت دکھانے کا حکم دے دیا ہے۔

ؤغیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ماہ تک عوام کی نظروں سے غائب رہنے اور اپنی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دینے کے بعد، شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے پیر کو اپنی پہلی عوامی نمائش کی۔

صدر کم جونگ اُن نے اپنی حکمران ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی اور 2023 کے لیے اہم فوجی اور سیاسی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ کم جونگ اُن شمالی کوریا کی فوجی پریڈ کے موقع پر 36 دنوں سے زیادہ کے بعد دوبارہ عوام کے سامنے آئے۔

ایک خبر رساں ادارے نے شمالی کوریا کی مرکزی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر کم جونگ اُن اور ان کے اعلیٰ فوجی افسران نے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں جوہری میزائلوں کی ذمہ دار ملٹری برانچ کا نام بھی “میزائل جنرل بیورو” رکھ دیا گیا جو کہ آؤٹ لیٹ کے مطابق یہ سرکاری میڈیا میں برانچ کا پہلا ذکر تھا۔

Advertisement

شمالی کوریا کی مرکزی نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر نے کورین پیپلز آرمی کی تمام شاخوں بشمول میزائل جنرل بیورو کے نئے جھنڈوں کا انکشاف کیا ہے۔

Advertisement

شمالی کوریا کی فوج کے نیے جھنڈے میں ملک کے سب سے بڑی جوہری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’ہواسونگ17‘ کی تصویر نمایاں ہے۔

دریں اثنا، کم جونگ اُن پیانگ یانگ میں ایک وسیع پیمانے پر متوقع فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے جس کا آغاز آج کی رات یا بدھ کو کوریا کی عوامی فوج کی تاریخی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version