Advertisement

عمران ریاض کی درخواست پر وفاقی حکومت، داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

عمران ریاض

عمران ریاض کی درخواست پر وفاقی حکومت، داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

عدالتِ عالیہ نے معروف صحافی عمران ریاض کی درخواست پر وفاق، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کونوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں بول نیوزکے اینکر عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ کسی قانونی جوازکے کسی کو سفر کرنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟

عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، کہا کہ عمران ریاض پاکستان کےشہری اور ان کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔ عدالتوں نے عمران ریاض کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

Advertisement

وکیل اظہرصدیق نے دلائل دیے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے نام غیرقانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا۔ وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے بنیادی حقوق سلب ہوئےہیں۔ آئین کےتحت کسی قانونی جواز کےبغیر شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

وکیل عمراان ریاض نے استدعا کی کہ عدالت ان کا نام ای سی سے نکالنے اور سفر کرنے کی اجازت دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version