حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف، فائرنگ کے مقدمے سے نام خارج

حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف، فائرنگ کے مقدمے سے نام خارج (فائل فوٹو)
رہنما تحریکِ انصاف حلیم عادل شیخ کوبڑا ریلیف مل گیا، پولیس نے فائرنگ کے مقدمے سے نام خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف دے دیا۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمے کو داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کروا دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ایس 88 ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News