Advertisement

عمران خان لاہور ہائی کورٹ جانے کے لیےتیار ہیں، اسدعمر

اسد عمر

عمران خان لاہور ہائی کورٹ جانے کے لیےتیار ہیں، اسدعمر

تحریکِ انصاف کےرہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان دھکم پیل برداشت نہیں کرسکتے، لاہورہائی کورٹ جانے کیلئے تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیکیورٹی ایشوزہیں۔ عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، انھوں نے عدالت میں پیش ہونےسے کبھی انکارنہیں کیا۔ عمران خان قاتلانہ حملے کے بعدعدالت نہیں جا رہے۔

انھوں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹرزکی ہدایات کےمطابق عمران خان عدالت نہیں جارہے۔ الیکشن کمیشن دفتر کے باہر پُرامن احتجاج ہوا۔ الیکشن کمیشن دفترکےباہرایک گملابھی نہیں ٹوٹا،احتجاج کرنے پردہشتگردی کامقدمہ درج کردیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے مذید کہا کہ عمران خان احتجاج میں موجودہی نہیں تھے مقدمہ درج کردیا، احتجاج میں کسی کوتھپڑنہیں مارا گیا،دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگیا۔

Advertisement

شبلی فراز

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے سے پہلےعدالتوں میں پیش ہوتےرہے۔ سیکیورٹی وجوہات پرگاڑی اندر لے جانے کی اجازت مانگی تھی۔ بدقسمتی سےعمران خان کی گاڑی اندر لے جانے کی اجازت نہیں ملی، عمران خان عدالت میں پیش ہونےکوتیارہیں۔

انھوں نے کہا کہ وکلااب بھی بات کررہےہیں کسی طرح اجازت مل جائے، عمران خان کی صحت کامعاملہ ہے، دھکم پیل برداشت نہیں کرسکتے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد ہی عمران خان پیش ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version