سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی بابر اعظم کو پیش کر دی گئی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کے بہترین کرکٹر کے اعزاز کے ساتھ ٹرافی بھی پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بہترین کرکٹر کی ٹرافی سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیش کی۔
قومی قائد نے عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں سال کا بہترین کرکٹر منتخب کیا گیا تھا۔
بابر اعظم کو سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کے علاوہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی بھی دی گئی جو نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم یہ اعزاز اس سے قبل 2021 میں بھی حاصل کر چکے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کے لیے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو نامزد کیا گیا تھا اور اس اسکواڈ میں بھی بابر اعظم شامل تھے۔
قومی کپتان بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی، جنوبی افریقہ کے 360 ڈگری کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی شامل ہیں جنہوں نے دو بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News