Advertisement

سیاسی نظریوں سے بالاتر ہو کر ہم نے مردم شماری کرنی ہے، امین الحق

امین الحق

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، امین الحق

امین الحق نےکہا ہے کہ سیاسی نظریوں سے بالاتر ہو کر ہم نے مردم شماری کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے، اس مردم شماری کا کریڈٹ احسن اقبال کے ساتھ ساتھ اسد عمر کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا مردم شماری منصفانہ اور آزادانہ ہو، اس بار مردم شماری میں وزارت آئی ٹی بھی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ہم نے 44 وزارتوں اور کابینہ کو ڈیجیٹلائز کیا، اب ہمارا ٹارگٹ ڈیجیٹل مردم شماری ہے جس میں ہم کامیاب ہونگے۔

امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی نظریوں سے بالاتر ہو کر ہم نے مردم شماری کرنی ہے، اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو اسکی بنیاد شفاف مردم شماری سے ہی ممکن ہے۔

Advertisement

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ڈیجیٹلائزیشن بڑھ رہی ہے، ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ہم نے تین سال میں 56 ارب کے 70 نئے مصوبے شروع کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version