سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کا ریکارڈ منافع کا اعلان

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی نے سال 2022 میں ریکارڈ 161 بلین ڈالرز منافع کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بحران کے باوجود سعودی عرب کی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے گزشتہ سال 2022 میں ریکارڈ 161.1 بلین ڈالرز منافع کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس یوکرین تنازع، سعودی عرب نے ثالثی کی پیشکش کردی
واضح رہے کہ سال 2021 میں آرامکو کا منافع موجودہ منافع سے 46.5 فی صد کم تھا۔
فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آرامکو ریکارڈ منافع کی اطلاع دینے والی پہلی توانائی کمپنی ہے۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو کے مدمقابل امریکی کمپنی ایکسون موبل نے 55.7 بلین ڈالرز جبکہ برطانیہ کی شیل کمپنی نے 39.9 بلین ڈالرز منافع کی رپورٹ دی ہے۔
آرامکو نے 2022 کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے لیے 19.5 بلین ڈالرز کے منافع کا بھی اعلان کیا، جو اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ادا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس ڈیویڈنڈ کی زیادہ تر رقم سعودی عرب کی حکومت کو جائے گی کیونکہ سعودی عرب کی حکومت کمپنی میں تقریباً 95 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔
برینٹ کروڈ آئل بینچ مارک تیل کی قیمت اس وقت تقریباً 82 ڈالر فی بیرل پر ہے، حالانکہ روس کے حملے اور جون کے بعد مارچ میں قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں تھیں۔
واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے رابرٹ موگیلنکی نے کہا کہ آرامکو نے 2022 میں توانائی کی بلند قیمتوں سے بے حد فائدہ اٹھایا ورنہ آرامکو کے لیے 2022 میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنا مشکل ہوتا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

